Results 1 to 3 of 3

Thread: ہچکیوں نے کسی دیوار میں در رکھا تھا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default ہچکیوں نے کسی دیوار میں در رکھا تھا

    ہچکیوں نے کسی دیوار میں در رکھا تھا
    میرے آباء نے جب اِس خاک پہ سر رکھا تھا

    گھر سے نکلے تھے تو اِک دشتِ فنا کی صورت
    راہ میں صرف سفر،صرف سفر رکھا تھا

    دل تھے متروکہ مکانات کی صورت خالی
    اور اسباب میں بچھڑا ہوا گھر رکھا تھا

    جسم اجداد کی قبروں سے نکلتے ہی نہ تھے
    نسل در نسل اِسی خاک میں سر رکھا تھا

    روØ+ پر نقش تھے وہ نقش ابھی تک جن میں
    رنگ بچپن کی کسی یاد نے بھر رکھا تھا

    دل میں سر سبز تھے اُس پیڑ کے پتّے جس پر
    دستِ قدرت نے ابھی پہلا ثمر رکھا تھا

    کٹتے دیکھے تھے وہ برگد بھی ،جنہوں نے خود کو
    مدتوں دھوپ کی بستی میں شجر رکھا تھا

    جلتے دیکھے تھے وہ خود سوز Ù…Ø+لّے جن میں
    جانے کب سے کوئی خوابیدہ شرر رکھا تھا

    چوڑیاں ٹوٹ کے بکھری تھیں ہر اک آنگن میں
    اک کنواں تھا کہ تمنّاؤں سے بھر رکھا تھا

    راہ تھی سُرخ گلابوں کے لہو سے روشن
    پاؤں رکھا نہیں جاتا تھا، مگر رکھا تھا

    قافلے ایک ہی سرØ+د Ú©ÛŒ طرف جاتے تھے
    خواب کے پار کوئی خواب ِدگر رکھا تھا

    تیرگی چیر کے آتے ہوئے رستوں کے لئے
    ایک مہتاب سرِ راہ گزر رکھا تھا .. ...

    اک Ø+سیں چاند تھا اک سبز زمیں پر روشن
    اک ستارے کو بھی آغوش میں بھر رکھا تھا

    Ø+رفِ اظہار میں Ø+ائل تھیں فصیلیں لیکن
    رکھنے والے نے خموشی میں اثر رکھا تھا

    لب تک آتے ہی نہ تھے Ø+رف مناجاتوں Ú©Û’
    ہچکیوں نے کسی دیوار میں در رکھا تھا

    چشمِ بینا میں وہ منظر ابھی تازہ ہے سعود
    میرے آباء نے جب اس خاک پہ سر رکھا تھا
    2gvsho3 - ہچکیوں نے کسی دیوار میں در رکھا تھا

  2. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    8910 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Rep Power
    214775

    Default Re: ہچکیوں نے کسی دیوار میں در رکھا تھا

    Wah wah wah zabrdast
    superbbbbbbbbbb


    30abdx0 - ہچکیوں نے کسی دیوار میں در رکھا تھا
    mera siggy koun uraa le gaya....

  3. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ہچکیوں نے کسی دیوار میں در رکھا تھا

    Quote Originally Posted by maya View Post
    Wah wah wah zabrdast
    superbbbbbbbbbb
    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - ہچکیوں نے کسی دیوار میں در رکھا تھا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •